ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ايك مرتبہ پھر يوم قدس كے موقع پر ايرانی قوم نے اپنے ملی اقتدار اور بھرپور طاقت كا مظاہرہ كيا ۔
ترجمان كے مطابق ريلی كا آغاز صبح ۱۰:۳۰ بجے ہوا ليكن اس سے ايك گھنٹہ قبل روزہ داروں نے دانشگاہ تہران كے اطراف میں جمع ہو كر اسلامی جمہوریہ ايران ، حزب اللہ اور فلسطين كے حق میں نعرے لگائے ۔
اس عظيم الشان ريلی كے شركا نے نماز جمعہ سے قبل آزادی اسكوائر میں اجتماع كيا اور وہاں باقاعدہ طور پر تقريب سے ايران كے صدر ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے خطاب كيا اور فلسطين كے حق میں متفقہ قرار داد منظور كی گئی ۔
1080693