سياسی گروپ : رہبر معظم نے واشگاف الفاظ میں كہا : جس طرح صبح اميد كا ستارہ ايك مرتبہ اسلامی انقلاب كی كاميابی ، ايك مرتبہ دفاع مقدس كی نبرد اور ايك مرتبہ آزاد منش لوگوں كی بازگشت كے موقع پر چمكا انشاء اللہ مسئلہ فلسطين میں بھی اميد كی شفق ضو فشاں ہو گی اور جعلی صیہونی غدہ دنيا كے نقشے سے مٹ جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے آج بوقت عصر سينكڑوں زلزلہ زدگان سے اظہار ہمدردی كرتے ہوئے اس بات پر زور ديا : اللہ تعالیٰ كے فضل سے امسال بھی ملت ايران يوم قدس كے موقع پر عظيم الشان اجتماع منعقد كر كے اسلام دشمنوں كے منہ بند كر دے گی ۔
1080052