ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قدس كمیٹی كے سربراہ رمضان شريف نے ايك پريس كانفرنس میں آذربائيجان شرقی كے زلزلہ پر اظہار افسوس كرتے ہوئے كہا : آج ہم امام خمينی (رہ) كی پيش گوئی پورا ہوتے ديكھ رہے ہیں اور اسرائيل كے مقابلے میں فلسطينی ملت كو خاطر خواہ كاميابياں حاصل ہوئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے امسال يوم قدس كی مناسبت سے ملی شعور بيدار كرنے كی ضرورت پر زور ديا اور بتايا كہ امسال يوم قدس كی ريلی صبح ۱۰:۳۰ بجے شروع ہو جائے گی ۔
1079808