(اللهمّ غَشّنی بالرّحْمَةِ وارْزُقْنی فيهِ التّوفيقِ والعِصْمَةِ وطَهّرْ قلْبی من غَياهِبِ التُّهْمَةِ يا رحيماً بِعبادِهِ المؤمِنين ) اے اللہ ميرے عيوب كو اپنی رحمت كے ذريعے ڈھانپ دے اور اس میں مجھے توفيق اور عصمت عطا فرما اور ميرے دل كو تہمت كی سياہی سے پاك فرما دے اے اپنے مومن بندوں پر رحم كرنے والے ۔
تہمت ايك ايسی اخلاقی اور سماجی برائی ہے جس كو حق كے دشمنوں اور انسانيت پر حملہ كرنے والوں نے تاريخ كے دوران اپنے اسلحے كے طور پر اللہ كے انبياء (ع) اور ائمہ معصومين(ع) كے خلاف استعمال كيا ہے اور اس كے ذريعے انسانيت كے وجود پر كاری وار كيا ہے ۔
1078605