امام زادہ صالح (ع) كے متولی حجت الاسلام "گواہی" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگوكے دوران اس رات اورعيد كے دن كے مستحب اعمال بيان كرتے ہوئے كہا : شب عيد فطر بہت زيادہ مہم اوربا فضيلت رات ہے جو روايات كی رو سے شب قدر كے ہم پلہ ہے اس رات كی فضيلت ، عبادت اور احيا كے ثواب كے بارے میں بہت ساری روايات وارد ہوئی ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس رات كے اعمال میں سے غروب كے وقت غسل كرنا ، اس رات كو نماز ، دعا اور استغفار كے ذريعے زندہ كرنا ہے ۔
1081515