تہران میں نماز جمعہ كے حوالے سے قائم كمیٹی كے صدر حجت الاسلام "شير مردی" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ہم نے اس مہينے میں اللہ كے حكم سے بہت ساری چيزوں كے استعال سے صرف نظر كيا اور اپنے واجبات بھی انجام ديئے ہیں جس كو دوسرے الفاظ میں تقوی الہی كہتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس طرح زكات فطرہ كی ادائيگی جو خود ايك قسم كا تزكیہ ہے ، بھی اس تقوا كا حصہ ہے كيونكہ اللہ تبارك و تعالی مال كے ذريعے جہاد كو بھی جہاد فی سبيل اللہ قرار ديتا ہے ۔
1081642