آج رات اللہ كی رحمت كے دروازے زائرين امام حسين(ع) كے لیے كھول ديئے جاتے ہیں

IQNA

آج رات اللہ كی رحمت كے دروازے زائرين امام حسين(ع) كے لیے كھول ديئے جاتے ہیں

سماجی گروپ : اللہ تبارك و تعالی نے جيسے زيارت امام حسين(ع) كو باقی آئمہ كی زيارت كے نسبت خاص قرار ديا ہے اسی طرح اس خصوصيات كو اس حد تك پہنچا ديا ہے كہ عيد فطر كے دن زائرين امام حسين(ع) كے لیے اپنی رحمتوں كے دروازے كھول ديتاہے ۔
شيعہ دعاؤوں اور روايت كی كتابوں میں ذكر ہونے والی زيارات میں سے ايك عيد فطر كی رات امام حسين(ع) كی زيارت پڑھنا ہے جس كو خاص مقام حاصل ہے اور جو بہت زيادہ بركتوں كا سبب بھی ہے ۔
صادق آل محمد (ع) نے فرمايا : "جو كوئی بھی تين راتوں میں سے كسی ايك میں امام حيسن (ع) كی زيارت كرے ، اس كے گزشتہ اور آئندہ گناہوں كو بخش ديا جائے گا ؛ عيد فطر كی رات يا عيد ضحی كی رات يا پھر شعبان العظم كی رات " ۔
1082077