ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم نے كل بروز اتوار ۱۹ اگست كو تہران میں حكومتی حكام اور زندگی كے مختلف طبقوں سے تعلق ركھنے والے عوام كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے واضح كيا : عالم اسلامی كا اصلی مسئلہ قدس شريف اور فلسطين كی مظلوم ملت ہے كہ جو اسلامی بيداری كی بركت سے نماياں ہو چكا ہے اور تمام اسلامی ملتیں اور سياسی رہنما مسلمانوں كے اس اصلی مسئلے كو مخفی كرنے كی سازش كا ڈٹ كر مقابلہ كریں ۔
1082078