وسيع پيمانے پر نماز عيد كے اجتماعات سے عالم اسلام كی طاقت كا اظہار

IQNA

وسيع پيمانے پر نماز عيد كے اجتماعات سے عالم اسلام كی طاقت كا اظہار

سياسی گروپ : مجلس خبرگان رہبری كے ركن نے عيد فطر كو بھرپور طريقے سے منانے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا : اس عيد كے موقع پر ساری اسلامی امہ وحدت اور ہمدلی كے راستے پر گامزن ہو جاتی ہے اور اس سے عالمی استكبار مايوس اور نااميد ہو جاتا ہے ۔
مجلس خبرگان رہبری كے ركن آيت اللہ حسن ممدوحی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے عيد سعيد فطر كی مناسبت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : ہم ماہ رمضان كے مبارك ايام میں چند خاص دينی واجبات ادا كرتے ہیں اور عيد كے دن ان الٰہی ہدايا سے بہرہ مند ہونے كے شكرانے میں اپنے مال كا كچھ حصے زكوٰۃ كے طور پر ادا كرتے ہیں ۔
انہوں نے عفو درگزشت كو ماہ رمضان اور عيد كا ايك اہم ترين مشتركہ پيغام قرار ديا ۔
1081481