برطانیہ حكومتی دہشت گردی كا بہت بڑا حامی ہے

IQNA

برطانیہ حكومتی دہشت گردی كا بہت بڑا حامی ہے

سياسی گروپ : ايرانی وزارت خارجہ كے ترجمان نے اس بيان كے ساتھ كہ اسلامی جمہوریہ ايران ہميشہ سے دہشت گردی كی مخالفت كرتا چلا رہا ہے ، بلغارستان كے ائير پورٹ پر دہشت گردانہ اقدامات كی سخت مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے وزارت امور خارجہ كے ادارہ كل اطلاعات و مطبوعات كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزارت امور خارجہ كے ترجمان رامين مہمان پرست نے بلغارستان میں اسرائيلی سياحتی بس پر حملے میں برطانیہ كی جانب سے ايران كو مورد الزام ٹھہرانے جانے پر شديد تنقيد كی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ خيالات اس امر كی عكاسی كرتے ہیں كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے خلاف برطانیہ كی پاليسی ابھی تك دشمنی پر مبنی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے ہر سطح كی دہشت گردی كے حوالے سے ايران كی مذمت كو ايك مرتبہ پھر دہرايا ۔
1081704