ایرانی قوم کی علمی ترقی دنیا میں عدالت کے قیام کا پیش خیمہ

IQNA

ایرانی قوم کی علمی ترقی دنیا میں عدالت کے قیام کا پیش خیمہ

سیاسی گروپ : محمود احمدی نژاد نے اس امر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دفاع سے مراد صرف ایران کا جغرافیائی دفاع نہیں ہے بلکہ اس سے مراد حقیقت انسان کا دفاع ہے کہ جس کے مختلف پہلو ہیں اور خداوند عالم نے ایرانی ملت کو یہ ساری توانائیاں ایک اہم ذمہ داری ادا کرنے کے لیے عطا فرمائی ہیں اور وہ ذمہ داری انسان کی حقیقت و کرامت کی سرحدوں کا تحفظ اور دنیا میں عدالت کا قیام ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق احمدی نژاد نے آج قبل از ظہر ۲۱ اگست کو یوم دفاعی صنعت کی مناسبت سے کہا : طول تاریخ میں ایرانیوں کی زندگی ثقافت اور گہرے دل سے محبت ، عشق اور عدالت کے ہمراہ تھی ۔
ایرانی صدر نے اس بیان کے ساتھ کہ ایران حیرت انگیز مادی ، طبیعی اور انسانی صلاحیتوں سے مالا مال ہے ، خیال ظاہر کیا : اگر ۲۰ سال قبل یا ۱۰ سال قبل یہ کہا جاتا کہ ایرانی جوان آج پیش کی جانے والی ایجادات بنانے کے قابل ہیں تو لوگ اگر مذاق نہ اڑاتے تو اسے ناممکن قرار دیتے لیکن آج ساری دنیا شاہد ہے کہ ہمارے نوجوان بڑی آسانی کے ساتھ یہ ساز و سامان بنا رہے ہیں ۔
108261