ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے مسلح افواج کے ادارہ ارتباطات و اطلاع رسانی کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بیان میں کہا گیا ہے : اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام قائم ہونے کے ۳۳ سال بعد ملک کی دفاعی صنعت امریکہ اور مغرب کے ساتھ فوجی تعلقات منقطع ہونے اور شدید ترین اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کے باوجود انتہائی جدید ترین خطوط پر استوار ہو چکی ہے ۔
اس بیان میں مزید کہا گیا ہے : ملکی وسائل کو بروئے کار لانا ، نوجوانوں ، نابغہ حضرات اور مفکرین پر اعتماد ، اجنبیوں سے عدم تعلقات اور امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ ای کے افکار پر عمل پیرا ہونا دفاعی صنعت کی ترجیحی پالیسیاں ہیں ۔
1082409