جعفر ابراہیمی نے کتاب "پیغمبروں کے قصے" مکمّل کر لی

IQNA

جعفر ابراہیمی نے کتاب "پیغمبروں کے قصے" مکمّل کر لی

نونہال و نوجوان گروپ : جعفر ابراہیمی شاھد کی کاوش سے کتاب "پیغمبروں کے قصّے" کی تیسری جلد اختتام پذیر ہو گئی اور اسے امسال کے آخر تک شایع کر دیا جائے گا ۔
نونہالوں اور نوجوانوں کے مؤلف جعفر ابراہیمی نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے پیغمبروں کے قصّوں کی تیسری جلد مدون کرنے کی خبر دی اور کہا : ابھی تک پہلی اور دوسری جلد مدرسہ کے انتشارات میں تدوین کے مراحل طے کر رہی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا : اس جلد میں حضرت موسی(ع)، حضرت محمد(ص)، حضرت سليمان(ع)، حضرت يوسف(ع) و.. کے واقعات درج ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ ابراہیمی نے اس کتاب کو بچوں اور نوجوانوں کی سطح کے پیش نظر تالیف کیا ہے اور اس حوالے سے ابھی تک کوئی قابل ذکر اشاعت منظر عام پر نہیں آئی تھی ۔
1081748