لندن؛ نماز عید فطر کے عظیم الشان اجتماع کا انعقاد

IQNA

لندن؛ نماز عید فطر کے عظیم الشان اجتماع کا انعقاد

بین الاقوامی گروپ : لندن میں مقیم مسلمین نے ایک ماہ تزکیہ نفس اور روزہ داری کے بعد کل ۳۰ اگست کو اسلامی مرکز برطانیہ میں اجتماع منعقد کیا اور نماز عید فطر کی پرشکوہ نماز حجت الاسلام و المسلمین عبد الحسین معزی کی امامت میں ادا کی ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «ic-el»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف اقوام و ملت سے تعلق رکھنے والے نمازیوں نے نماز عید سے قبل اللہ کا نام لے کر واجب الٰہی تکلیف پر عمل کیا اور زکوٰۃ فطرہ مخصوص ڈبوں میں ڈال دی ۔
اسلامی مرکز برطانیہ کے سربراہ اور رہبر معظم کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین معزی نے نماز عید کے پہلے خطبے میں اس عظیم اسلامی عید کی مناسبت سے حضرت بقیۃ اللہ الاعظم حجت ابن الحسن المھدی (عج) ، تمام اہل جہان اور نمازیوں کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔
1082412