عید فطر کے موقع پر عدالت سے سزایافتہ بعض اشخاص کی معافی اور قید میں کمی

IQNA

عید فطر کے موقع پر عدالت سے سزایافتہ بعض اشخاص کی معافی اور قید میں کمی

سیاسی گروپ : ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی درخواست سے اتفاق کرتے ہوئے رہبر معظم نے ملک کے بعض سزا یافتہ قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے رہبر معظم کے دفتر کی اطلاع رساں ویب سائیٹ کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی کی درخواست سے اتفاق کرتے ہوئے متعدد سزا یافتہ قیدیوں کو رہا کرنے کے حکم پر دستخط کر دئیے ہیں ۔
یاد رہے ایرانی آئین کے آرٹیکل ۱۱۰ کے تحت خاص شرائط کے ساتھ سزا یافتہ اشخاص کو معاف کرنے کا اختیار اعلیٰ ایرانی حکام کے پاس ہے مثال کے طور پر ایسے قیدی کہ جہیں آرٹیکل ۶۲ کے علاوہ سزائے قید ہوئی ہو تو ان کی باقی قید میں سے ایک سال تک کی معافی دی جا سکتی ہے ۔
1082535