صیہونی حكومت اور يورپ كی تسلّط طلبی ملّتوں كے لیے سنگين خطرہ

IQNA

صیہونی حكومت اور يورپ كی تسلّط طلبی ملّتوں كے لیے سنگين خطرہ

سياسی گروپ : احمدی نژاد نے اس بيان كے ساتھ كہ صیہونی حكومت اور امريكہ و يورپ كی سلطہ طلبی خطّے اور دنيا كے لیے ايك سنگين خطرہ ہے ، كہا : مستكبرين آزاد اور عدالت طلب ملّتوں كی ترقّی و اقتدار كے ہرگز حامی نہیں ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايرانی صدر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احمدی نژاد نے جمعرات ۳۰ اگست كو غير وابستہ ممالك كی تحريك كے اجلاس كے دوران مصری صدر محمد مرسی سے ملاقات میں كہا : ايرانی ملت مصريوں كو اپنا بھائی سمجھتی ہے اور ايرانی و مصری عوام كے درميان عظيم ثقافتی ، تہذيبی اور تمدنی مشتركہ اقدار ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے خطے اور ہمسایہ ممالك كے مسائل حل كرنے كے لیے اجتماعی كوششوں كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
1088405