ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم نے كل ۳۱ اگست بروز جمعۃ المبارك كو افريقی يونين كے سربراہ اور بنين كے صدر سے ملاقات كی ۔
يابی بونی نے اپنے خطاب میں افريقی يونين كی جانب سے اسلامی جمہوریہ ايران كے ساتھ بھرپور تعاون كا يقين دلايا اور كہا : ايران غير وابستہ ممالك كی تحريك كا اس مدت میں سربراہ بھی ہے اور یہ تنظيم دنيا كی ۵۳ فيصد آبادی كی نمائندہ تنطيم بھی شمار ہوتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ رہبر معظم نے آزاد ممالك كے درميان تعاون اور يكجہتی كی ضرورت پر بھی زور ديا ۔
1088560