ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايرانی صدر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی صدر محمود احمدی نژاد نے لبنان كے صدر ميشل سليمان كے ساتھ غير وابستہ ممالك كی تحريك كے اجلاس كے دوران ۲۹ اگست كو ملاقات كرتے ہوئے كہا : شام كا بحران حل كرنے كے لیے ايك سياسی حل پيش كرنے كی ضرورت ہے اور ايران اس حوالے سے مختلف ممالك كے ساتھ تبادلہ خيال كر رہا ہے ۔
ملاقات میں لبنانی صدر نے واضح كيا : شام كا بحران حل كرنے كے لیے مؤثر ترين اقدام یہ ہے كہ متحارب فريق اپنے ملك كی بقا كے لیے جنگ ختم كر كے مذاكرات شروع كر دیں ۔
1088427