اسلامی ممالك كے باہمی تعاون اور مشتركہ وسائل سے استفادے كی ضرورت

IQNA

اسلامی ممالك كے باہمی تعاون اور مشتركہ وسائل سے استفادے كی ضرورت

سياسی گروپ : رہبر معظّم نے بنگلہ ديش كی وزيراعظم سے ملاقات میں خيال ظاہر كيا : اسلامی ممالك كا باہمی تعاون اور ايك دوسرے كے وسائل سے استفادہ يقينی طور پر مسلمان ملتوں كے لیے بہتر ثابت ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے كل ۳۱ اگست كو بنگلہ ديش كی وزيراعظم شيخ حسينہ واجد سے ملاقات میں كہا : گہرے ثقافتی تعلقات سياسی ، بين الاقوامی ، معاشی اور اجتماعی تعاون كے لیے انتہائی مناسب ثابت ہوں گے ۔
بنگلہ ديش كی وزيراعظم نے ملاقات كے دوران رہبر معظم كے بيانات كی تائيد كرتے ہوئے كہا : اسلامی ممالك اور آزاد ممالك بڑی طاقتوں كے عزائم كی راہ میں ركاوٹ بنیں ۔
1088449