سياسی گروپ : آيت اللہ امامی كاشانی نے سورہ انبياء كی آيت ۱۰۵ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : اس سورہ میں ہے «وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِی الزَّبُورِ مِن بَعْدِ الذِّكْرِ أَنَّ الْأَرْضَ یَرِثُهَا عِبَادِیَ الصَّالِحُونَ» یہ بشارت اور عالمی تحريك ضروری ہے كہ ايك جگہ سے شروع ہو اور ميرے نزديك تہران میں غير وابستہ ممالك كی تحريك كا اجلاس اس ہدف كے تحقق كا نقطہ آغاز ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق مجلس خبرگان رہبری كے ركن نے كل ۳۱ اگست بروز جمعۃ المبارك كو خطبہ جمعہ میں غير وابستہ ممالك كی تحريك كے سولہویں سربراہی اجلاس كے تہران میں انعقاد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس اجلاس كے انعقاد سے اسلامی جمہوریہ ايران كے سياسی اور اجتماعی اقتدار كی ايسے حالات میں نمائش ہوئی ہے كہ جب ايران پر چار سو سے ثقافتی ، اقتصادی اور سياسی حملے تسلسل كے ساتھ جاری ہیں ۔
1088451