ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كل ۳۱ اگست كو رہبر معظم نے صدر پاكستان جناب آصف علی زرداری كے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی كو غرب كی جانب سے مسلط كردہ آفت قرار ديا اور كہا : امريكہ اور مغربی ممالك جہاں قدم جمائیں اپنے ہمراہ شر اور فساد لے كر آتے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ہمارے لیے ضروری ہے كہ بڑی طاقتوں كی بدمعاشی اور تكبر كا ڈٹ كر مقابلہ كریں ۔
صدر پاكستان نے واضح كيا : اس اجلاس سے اہل دنيا كے سامنے عياں ہو گيا ہے كہ اپنی مشكلات كو كس طرح برطرف كيا جاتا ہے ۔
1088517