خليج فارس تعاون كونسل كے وزرائے خارجہ كی جانب سے بے بنياد دعوٰی مسترد

IQNA

خليج فارس تعاون كونسل كے وزرائے خارجہ كی جانب سے بے بنياد دعوٰی مسترد

سياسی گروپ : وزارت امور خارجہ نے خليج فارس تعاون كونسل كے اجلاس میں ۱۲۴ وزرائے خارجہ كی جانب سے تين ايرانی جزيروں سے متعلق بيان كو مسترد كر ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ادارہ اطلاعات و مطبوعات كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزير خارجہ رامين مہمان پرست نے كہا : یہ تين جزائر اسلامی جمہوریہ ايران كا جزء لا ينفكّ ہے ۔
انہوں نے اسی طرح ان ممالك میں ايرانی مداخلت كے الزام كو سختی سے مسترد كرتے ہوئے واضح كيا : اس طرح كے دعوے كہنہ اور قديم ہیں جن كا اب كوئی فائدہ نہیں ہے ، یہ اعتراضات حقيقت سے بہت دور ہیں اور انہیں لوگوں كے شہری حقوق سے توجہ ہٹانے كے لیے اچھالا جاتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے اس قسم كے الزامات كو كھوكھلا اور غير مؤثر قرار ديا ۔
1091295