ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ادارہ اطلاعات و مطبوعات كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزير خارجہ رامين مہمان پرست نے كہا : یہ تين جزائر اسلامی جمہوریہ ايران كا جزء لا ينفكّ ہے ۔
انہوں نے اسی طرح ان ممالك میں ايرانی مداخلت كے الزام كو سختی سے مسترد كرتے ہوئے واضح كيا : اس طرح كے دعوے كہنہ اور قديم ہیں جن كا اب كوئی فائدہ نہیں ہے ، یہ اعتراضات حقيقت سے بہت دور ہیں اور انہیں لوگوں كے شہری حقوق سے توجہ ہٹانے كے لیے اچھالا جاتا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے اس قسم كے الزامات كو كھوكھلا اور غير مؤثر قرار ديا ۔
1091295