ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مجلس خبرگان رہبری كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اجلاس كی پہلی نشست سے حجت الاسلام و المسلمين حسن نمازی نے خطاب كرتے ہوئے كہا : غير وابستہ ممالك تحريك كے سولہویں اجلاس كا اسلامی جمہوریہ ايران میں انعقاد عالمی سطح پر ايران كے بلند و بالا مقام كی نشاندہی كرتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : تہران میں اس كانفرنس كا انعقاد اسلامی جمہوریہ ايران كے خطے اور بين الاقوامی سطح پر استحكام كی علامت ہے ۔
بہشتی نے مزيد كہا : اس اجلاس كا انعقاد امريكی پابنديوں كی ناكامی كا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
1091327