ايرانی ملّت كسی ملك كو بھی ميلی آنكھ سے ديكھنے كی اجازت نہیں دے گی

IQNA

ايرانی ملّت كسی ملك كو بھی ميلی آنكھ سے ديكھنے كی اجازت نہیں دے گی

سياسی گروپ : ايرانی فوج كے ترجمان نے اس عزم كا اعادہ كيا : ايرانی ملت ہر حال میں رہبر معظم انقلاب كی حامی رہے گی اور مسلح افواج كسی بھی ملك كو اپنی سرزمين پر للچائی نظریں ركھنے كی اجازت نہیں دے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے برّی فوج كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بری فوج كے سربراہ نے افسران ، مسئولين اور بری فوج سے خطاب كرتے ہوئے كہا : خطّے كی نازك صورتحال كے پيش نظر فوجی مہارتوں میں اضافہ ناگزير ہے چونكہ ايك طاقتور فوج ہی ملت كی حفاظت كا فريضہ انجام دے سكتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی بيداری كا منشا اسلامی جمہوریہ ايران كا انقلاب ہے اور دشمنوں كی جانب سے عائدہ كردہ اقتصادی اور تجارتی پابندياں كسی طور بھی ملت ايران كو رہبر معظم كی حمايت سے دور نہیں كر سكیں گی ۔
1091504