سياسی گروپ : عالمی اسمبلی برائے تقريب مذاہب اسلامی كے سيكرٹری جنرل نے ملبورن يونيورسٹی كے مركز برائے مطالعات اسلامی كے سربراہ سے ملاقات میں كہا : ہم آسٹريليا كے اسلامی مؤسسات اور ديگر ملتوں كے تعاون سے كہ جو اسلامی اہداف میں ہمارے ساتھ ايك ہیں ، وحدت اسلامی كے سائے میں انسانی معاشرے سے نا انصافی ، قتل و غارت اور دہشت گردی جيسے مسائل كا قلع قمع كر سكتے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عالمی اسمبلی برائے تقريب مذاہب اسلامی كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ اراكی نے مركز اسلامی مطالعات كے سربراہ پروفيسر عبد اللہ سعيد كے ساتھ ملاقات میں كہا : ہم آسٹريليا اور ديگر اقوام كے اسلامی مؤسسات كے تعاون سے كہ جو اسلامی اہداف میں ہمارے ساتھ ہیں ، بشريت كی سعادت اور عدالت كے قيام كی جدوجہد كر سكتے ہیں اور اس اتحاد كی بركت سے انسانی معاشرے سے نا انصافی ، قتل و غارت اور دہشت گردی كا مسئلہ حل كر سكتے ہیں ۔
1092456