غير وابستہ ممالك تحريك ايران كے زير قيادت مثبت بين الاقوامی تعلقات كا قيام عمل میں لائے

IQNA

غير وابستہ ممالك تحريك ايران كے زير قيادت مثبت بين الاقوامی تعلقات كا قيام عمل میں لائے

سياسی گروپ : ايران كی قوہ قضائیہ كے سربراہ نے غير وابستہ ممالك تحريك كے اجلاس كو دشمنوں كے منفی پراپيگنڈے كی ناكامی قرار ديتے ہوئے اسے ايران كی بين الاقوامی پاليسی كی فتح قرار ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے قوہ قضائیہ كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ آملی لاريجانی نے آج ۵ ستمبر بروز بدھ كو اعلیٰ عدالتی حكام كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اجلاس كی كاميابی كو سراہتے ہوئے كہا : اس اجلاس میں دنيا بھر كے سربراہان مملكت كی شركت عالمی استكبار كے لیے واضح پيغام ہے اور اسی طرح رہبر معظم كے پر محتوی بيانات نے دنيا بھر كے بيدار وجدانوں كو اپنا گرويدہ بنا ليا ہے ۔
1092523