وزارت خارجہ كے ترجمان كا دو آذر بائيجانی شہريوں كی حالت زار سے متعلق اظہار خيال

IQNA

وزارت خارجہ كے ترجمان كا دو آذر بائيجانی شہريوں كی حالت زار سے متعلق اظہار خيال

سياسی گروپ : رامين مہمان پرست نے آذر بائيجان كے دو شہريوں جنہیں ايران سفر كے دوران گرفتار كر ليا گيا تھا ، كی تازہ ترين صورتحال كے بارے بريفنگ دی ۔
كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے وزارت امور خارجہ كے ادارہ كل اطلاعات و مطبوعات كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ وزارت امور خارجہ كے ترجمان رامين مہمان پرست نے كہا : آذر بائيجان كے دو شہری ايران سفر كے دوران مشكوك سرگرميوں میں ملوث ہونے كی وجہ سے چند ماہ قبل گرفتار كیے گئے تھے كہ جن كی آزادی كے لیے آذر بائيجان حكومت كے اعلٰی حكام ايران كو درخواست ارسال كر چكے ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : ايرانی حكومت نے جذبہ خير سگالی كے تحت آذربائيجان كی درخواست منظور كرتے ہوئے ان دونوں افراد كو آذربائيجان كے تبريز میں واقع قونصل خانے كے حوالے كر ديا ہے ۔
1092390