امريكہ كو معمولی سی حماقت كا خميازہ خطے میں زبردست نقصان اٹھانے كی صورت میں بھگتنا پڑے گا

IQNA

امريكہ كو معمولی سی حماقت كا خميازہ خطے میں زبردست نقصان اٹھانے كی صورت میں بھگتنا پڑے گا

سياسی گروپ : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی كی بحری فوج كے سربراہ نے كہا : اگر امريكی چھوٹی سی بھی حماقت كریں تو خطے سے زندہ بچ كر نہیں نكل پائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سپاہ نيوز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سردار علی قدوی نے مشہد میں منعقدہ ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : آج كی دنيا میں دريا تمام امور میں اساسی كردار ادا كرتے ہیں ، ليكن ابھی تك درياؤں كو جغرافیہ میں شائستہ مقام نہیں ديا گيا ۔
انہوں نے دنيا میں توانائی كی اہميت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : سن ۷۳ء میں دنيا كی ۷۸فيصد توانائی كا انحصار تيل پر تھا جبكہ اس وقت بھی ۶۵ سے ۶۶ فيصد توانائی تيل ہی كے ذريعے پيدا كی جا رہی ہے اور واضح سی بات ہے كہ تيل كی نقل و حمل سمندری راستوں سے ہوتی ہے ۔
1092249