حوزات علمیہ میں تحول كو سنجيدگی سے لينے كی ضرورت پر امام خامنہ ای كی تاكيد

IQNA

حوزات علمیہ میں تحول كو سنجيدگی سے لينے كی ضرورت پر امام خامنہ ای كی تاكيد

سياسی گروپ : رہبر معظم نے حوزات علمیہ كی اعلیٰ شوری كے اراكين كے ساتھ ملاقات میں حوزات علمیہ میں تحول ، درونی صلاحيتوں كے احياء ، سطح اخلاق كے ارتقا اور طلبہ كی دينی معرفت و فكری بلند پروازی پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ رہبر معظم نے حوزات علمیہ كا اصل ہدف فقیہ كی تربيت قرار ديتے ہوئے واضح كيا : ضروری ہے كہ اس اصلی ہدف پر توجہ كے ساتھ علوم عقلی از قبيل فلسفہ و كلام كی تعليم و تدريس پر بھی توجہ دی جائے ۔
رہبر معظم كے خطاب سے پہلے حوزہ علمیہ كی اعلیٰ شوری كے سربراہ آيت اللہ استادی اور ان كے بعد آقائے مقتدائی ، غروی اور حسينی بوشہری نے حوزہ علمیہ كے اقدامات ، تجاويز اور پاليسيوں كے بارے مفصل رپورٹ پيش كی ۔
1092268