رہبر معظم كے ساتھ مختلف سربراہان ممالك كی ملاقات كے دلچسپ پہلو

IQNA

رہبر معظم كے ساتھ مختلف سربراہان ممالك كی ملاقات كے دلچسپ پہلو

سياسی گروپ : افريقی يونين كے سربراہ نے رہبر معظم كے ساتھ ملاقات میں كہا : آپ كے بيانات ۱۹۵۵ء میں غير وابستہ ممالك تحريك كی بنياد ركھنے والے عالمی رہنماؤں مثال كے طور پر سوكارنو ، نہرو ، ناصر اور تيتو سے بہتر تھے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تہران میں منعقدہ غير وابستہ ممالك تحريك كا اجلاس صرف غير وابستہ ممالك اور مغربی طاقتوں كے درميان ڈپلومیٹك رقابتوں تك محدود نہیں رہا بلكہ اس اجلاس كے دوران مختلف دلچسپ تجزيوں اور تبصروں سے بھی خبروں كا بازار گرم رہا ۔
رہبر كے بين الاقوامی امور میں مشير علی اكبر ولايتی نے كہا : ہندوستان كے سفير نے اجلاس كی تشكيل سے تقريبا دس دن پہلے مجھ سے ملاقات كی اور ہندوستانی وزيراعظم كی جانب سے غير وابستہ ممالك كا اجلاس شروع ہونے سے ايك دن پہلے رہبر معظم سے ملاقات كی خواہش كا اظہار كيا جسے رہبر نے قبول كر ليا چنانچہ رہبر معظم نے بدھ كے دن بوقت غروب ان سے ملاقات كی ۔
1091896