ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے مجلس خبرگان رہبری كے اراكين سے ملاقات میں مجموعی طور پر ملكی ترقی كو تسلی بخش اور تہران میں غير وابستہ ممالك تحريك كا اجلاس منعقد كرنے كو اسلامی نظام كی عظمت و شكوہ اور ايرانی ملت كے اقتدار كی علامت قرار ديا ۔
قابل ذكر ہے كہ رہبر معظم نے مزيد كہا : "نام" اجلاس ديگر بين الاقوامی كانفرنسوں كی مانند عام سطح پر منعقد ہو سكتا تھا ليكن ايران كے دشمنوں كی حماقت سے پوری دنيا كی توجہ اس پر مبذول ہو گئی اور اس سے اسلامی جمہوریہ ايران كو سربلندی نصيب ہوئی۔
1092915