ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "خانہ ملت" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی لاريجانی نے كل ۶ ستمبر كو حماس كے دفتر سياسی كے ركن سے ملاقات میں كہا : صیہونيت كے بين الاقوامی حامی ہميشہ سے كوشش كر رہے ہیں كہ ديگر مسائل كو اچھال كر مسئلہ فلسطين كو دبا دیں ليكن اسلامی امت كے لیے مسئلہ فلسطين اور فلسطينيوں كے حقوق كی آواز بلند كرنا انتہائی حائز اہميت موضوع ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ لاريجانی نے حماس كو فلسطينی عوام كی نمائندہ جماعت قرار ديتے ہوئے ان كی جدوجہد كو سراہا ۔
1093120