خطّے میں عوامی انقلاب كے نتيجے میں اسلامی مزاحمتی تحريك كی قوّت میں اضافہ

IQNA

خطّے میں عوامی انقلاب كے نتيجے میں اسلامی مزاحمتی تحريك كی قوّت میں اضافہ

سياسی گروپ : علی لاريجانی نے صیہونی حكومت كے مقابلے میں ثابت قدمی كو عالم اسلام كی بنيادی تحريك قرار ديتے ہوئے كہا : خطے میں عوامی انقلاب اسلامی مزاحمتی تحريكوں كی قدرت میں اضافے كا موجب بنا ؛ اس صورتحال میں ان تحريكوں كے حق میں آواز بلند كرنی چاہئیے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "خانہ ملت" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علی لاريجانی نے كل ۶ ستمبر كو حماس كے دفتر سياسی كے ركن سے ملاقات میں كہا : صیہونيت كے بين الاقوامی حامی ہميشہ سے كوشش كر رہے ہیں كہ ديگر مسائل كو اچھال كر مسئلہ فلسطين كو دبا دیں ليكن اسلامی امت كے لیے مسئلہ فلسطين اور فلسطينيوں كے حقوق كی آواز بلند كرنا انتہائی حائز اہميت موضوع ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ لاريجانی نے حماس كو فلسطينی عوام كی نمائندہ جماعت قرار ديتے ہوئے ان كی جدوجہد كو سراہا ۔
1093120