آيت اللہ العظمٰی نوری ھمدانی كی جانب سے رہبر معظم كو تہنيتی پيغام

IQNA

آيت اللہ العظمٰی نوری ھمدانی كی جانب سے رہبر معظم كو تہنيتی پيغام

سياسی گروپ : آيت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے رہبر معظم كے نام اپنے پيغام میں غير وابستہ ممالك كی تحريك كے تہران میں منعقدہ اجلاس كی عظيم الشان كاميابی پر رہبر معظم كو مباركباد پيش كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ العظمٰی نوری ہمدانی نے "نام" اجلاس كو تاريخ كا ايك كم نظير واقعہ قرار ديتے ہوئے اس كے كامياب انعقاد پر آغا كو مباركباد پيش كی اور كہا : ايران اسلامی میں پوری دنيا سے دو تہائی سربراہان مملكت كی آمد اور اس پر امن ، متحد اور ترقی يافتہ ملك كا نزديك سے مشاہدہ ايك ايسا امر تھا كہ جس سے ايران كے بارے عالمی استكبار كا چند سالہ منفی پراپيگنڈہ بری طرح ناكام ہو گيا ۔
1093120