ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے عالمی اسمبلی برائے تقريب مذاہب اسلامی كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خطے اور بين الاقوامی سطح پر گہرے اثرات مرتب كرنے والے علما تہران میں منعقدہ مشاورتی اجلاس برائے شام میں شركت كریں گے ۔
شام كی صورتحال اور اس كے حل كا طريقہ كار ، شام كے بحران كی نسبت بين الاقوامی اداروں اور دنيا بھر كے ممالك كا موقف ، صلح و مقاومت اور شام كے بحران كا فقہی حل علما اور برجستہ شخصيات كے مورد بحث اصلی ترين موضوعات ہوں گے ۔
1094712