غير وابستہ ممالك اجلاس كا تہران میں انعقاد سخت ترين حفاظتی انتظامات میں ہوا

IQNA

غير وابستہ ممالك اجلاس كا تہران میں انعقاد سخت ترين حفاظتی انتظامات میں ہوا

سياسی گروپ : سپاہ حفاظت انصار المہدی (عج) كے سربراہ نے تہران میں غير وابستہ ممالك اجلاس كے سخت ترين حفاظتی اقدامات میں انعقاد كو ايران اسلامی كے لیے مایہ عظمت و اقتدار اور سپاہ كے لیے باعث افتخار قرار ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سپاہ نيوز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پاسدار محمد جواد خونواز نے تہران اجلاس میں انجام شدہ سيكيورٹی اقدامات كا ذكر كرتے ہوئے كہا : امن و امان كا قيام نظام مملكت اور لوگوں كے معاشی امور چلانے كے حوالے سے ايك مناسب ماحول فراہم كرتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ايران نے ملكی سطح پر اپنے عوام كے لیے بہترين امن و امان كی فضا قائم كی ہے تاكہ لوگ تمام امور میں روز افزوں ترقی كر سكیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : اجلاس كے پر امن ماحول میں قيام سے منفی پراپيگنڈے كے شكار بعض سربراہان مملكت كا ايران سے متعلق نقطہ نگاہ يكسر تبديل ہو گيا ہے ۔
1095794