فلسطينی ملّت كے حقوق كی آواز ايران كے منشور میں سرفہرست

IQNA

فلسطينی ملّت كے حقوق كی آواز ايران كے منشور میں سرفہرست

سياسی گروپ : محمود احمدی نژاد نے اس بيان كے ساتھ كہ مسئلہ فلسطين اور فلسطينيوں كے حقوق كی آواز بلند كرنا ايرانی ملت كے منشور میں سرفہرست تھا اور ہے ، كہا : فلسطينی عوام بہت جلد كامل حقوق حاصل كر كے اپنے وطن لوٹ جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ايرانی صدر كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی صدر نے آج ۱۰ ستمبر بروز سوموار كو حماس كے سينئر رہنما محمود الزھار كے ساتھ ملاقات میں اس بيان كے ساتھ كہ فلسطينی عوام كے حقوق كی آواز اٹھانا ہميشہ سے ايران كے منشور میں سرفہرست رہا ہے اور رہے گا اور ہمیں اميد ہے كہ فلسطينی جلد از جلد اپنے وطن لوٹ كر اپنے گھروں اور سرزمينوں كے مالكانہ حقوق حاصل كر لیں گے ۔
1094972