امام خامنہ ای كی جانب سے اولمپيك میں میڈل جيتنے والوں كے لیے تہنيتی پيغام

IQNA

امام خامنہ ای كی جانب سے اولمپيك میں میڈل جيتنے والوں كے لیے تہنيتی پيغام

سياسی گروپ : ايران كے معذور كھلاڑيوں كی ۲۰۱۲ء اولمپيك مقابلوں میں شاندار كاركردگی پر رہبر معظم نے انہیں مباكبادی پيغام ارسال كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے رہبر معظم كی اطلاع رساں ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اولمپيك ۲۰۱۲ء میں ايران كے معذور افراد كے میڈل جيتنے پر حضرت آيت اللہ خامنہ ای نے اپنے پيغام میں انہیں شاباش دی ہے ۔
رہبر كے پيغام میں كہا گيا : ہم خدائے بزرگ و مہربان كا شكریہ ادا كرتے ہیں كہ اس نے آپ كھلاڑيوں اور ايرانی ملت كی خوشی كے اسباب فراہم كیے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ رہبر معظم نے ايرانی حكومت اور پارليمنٹ كی جانب سے كھلاڑيوں كے لیے بے دريغ سہوليات فراہم كرنے پر ان كی خدمات كو بھی سراہا ۔
1095059