ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خانہ ملت كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مجلس شورٰی اسلامی كے سربراہ علی لاريجانی نے كل ۹ ستمبر كو روس كے سفير بالوان جاگاريان كے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خيال كيا ۔
اس ملاقات كی ابتدا میں پارليمنٹ كے سپيكر نے اسلامی جمہوریہ ايران اور روس كے مابين تعقلات كو فروغ دينے كی تاكيد كرتے ہوئے كہا : مجلس شورائے اسلامی ہر ايسی فعاليت كا استقبال كرے گی كہ جس سے دونوں قوموں كے درميان اقتصادی ، سياسی ، علمی بالخصوص پارليمانی تعلقات كو فروغ ديا جا سكے ۔
1095239