كينیڈا كی سياست صیہونیوں کے زیر فرمان ہے

IQNA

كينیڈا كی سياست صیہونیوں کے زیر فرمان ہے

سياسی گروپ : ايرانی پارليمنٹ كے قومی سيكيورٹی كميشن كے ركن نے اس نكتے پر زور ديتے ہوئے كہ كينیڈا كا غير ڈپلومیٹك اقدام صیہونی دباؤ كا نتيجہ ہے ، كہا : صیہونی حكومت نے غير وابستہ ممالك اجلاس كے كامياب انعقاد پر ايران كو دھمكی دی تھی اور كينیڈا بھی صیہونی پاليسيوں پر عمل پيرا ہے ۔
ايرانی پارليمنٹ كے قومی سيكيورٹی كميشن كے ركن احمد شوہانی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے تہران میں كينڈين سفارت خانہ بند كیے جانے كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : كينیڈا شروع سے ہی اسلامی جمہوریہ ايران كے ساتھ درست تعلقات نہیں ركھتا تھا اور بسا اوقات ايران مخالف موقف اختيار كرتا رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : كينیڈا نے اسلامی جمہوریہ ايران كی مخالفت پر مبنی پاليسياں اپنا ركھی ہیں اور سفارت خانے كی بندش پہلے سے ہی متوقع تھی ليكن یہ ملك اس طرح كے احمقانہ اقدامات سے كوئی فائدہ حاصل نہیں كر پائے گا ۔
1095288