امريكی حكومت كی معنی خيز خاموشی مقدّسات كی توہين كا اصلی عامل ہے

IQNA

امريكی حكومت كی معنی خيز خاموشی مقدّسات كی توہين كا اصلی عامل ہے

سياسی گروپ : وزارت خارجہ كے ترجمان نے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين پر مشتمل امريكی فلم كی ساخت كو ايك قابل نفرت اقدام قرار ديتے ہوئے كہا : اس قسم كے اقدامات پر امريكی حكومت كی متواتر خاموشی شرپسندوں كی حوصلہ افزائی كا بنيادی سبب ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزارت خارجہ كے ترجمان رامين مہمان پرست نے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين پر مبنی فلم بنانے كی شديد مذمت كرتے ہوئے كہا : اسلامی جمہوریہ ايران اسلامی مقدسات كی توہين كی بھرپور مذمّت كرتا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی جمہوریہ ايران كی حكومت گزشتہ انتباہات كے ساتھ اس بات پر زور ديتی ہے كہ اس قسم كے اسلام مخالف اقدامات كی اصل وجہ امريكہ كا سكوت اور حمايت ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ انہوں نے امريكی حكومت كو براہ راست مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے كا ذمہ دار قرار ديا ۔
1097132