ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق وزارت امور خارجہ كے ترجمان رامين مہمان پرست نے كل بروز منگل كو اخبار نويسوں كے ساتھ بات چيت كے دوران شام كا بحران حل كرنے كے لیے ايران ، سعودی عرب ، مصر اور تركی كے ساتھ مشتركہ نشست پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : مصری صدر كی جانب سے شام كا بحران حل كرنے كے لیے ان ممالك كے مشتركہ اجلاس كی تجويز پيش كی گئی اور ہم ہر ايسے اقدام كی حمايت كرتے ہیں كہ جس سے شام میں بيرونی مداخلت كا راستہ روكا جا سكے ۔
1096380