شام كی جنگ حكومت اور عوام كے حق میں اختتام پذير ہو رہی ہے

IQNA

شام كی جنگ حكومت اور عوام كے حق میں اختتام پذير ہو رہی ہے

سياسی گروپ : مسلح افواج كے معاون نے شام كی جنگ كا ذكر كرتے ہوئے كہا : اس جنگ كا انجام شامی حكومت اور عوام كے حق میں ہونے والا ہے اور جلد ہی اسرائيل مخالف قوتوں كو ايك عظيم كاميابی ملے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے وزارت دفاع كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسلح افواج اسٹاف كے معاون سردار سيد مسعود جزائری نے شام كی صورتحال پر اظہار خيال كرتے ہوئے كہا : شام امريكہ ، بعض يورپی ممالك كے علاوہ كچھ ہمسایہ ممالك كی طرف سے چھیڑے جانے والی ايك بڑی جنگ كا سامنا كر رہا ہے كہ جس میں یہ ممالك اسلحے اور پيسے كے زور پر وہاں كی حكومت و ملت پر اپنا ارادہ مسلط كرنا چاہتے ہیں ۔
انہوں نے امريكی وزير خارجہ پر كڑی تنقيد كے ضمن میں كہا : عالمی تبديليوں كے حوالے سے امريكی وزير خارجہ كی جہالت حيرت انگيز ہے اور انہیں اس بات كا علم نہیں كہ امريكہ اور صیہونيوں كی سينہ زوری كا وقت ختم ہو چكا ہے ۔
1096465