سياسی گروپ : ايرانی پارليمنٹ كے سربراہ برائے بين الاقوامی تعلقات نے شام بحران حل كرنے كے لیے قاہرہ اجلاس كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : شام كی صورتحال ايك خطے تك محدود نہیں ہے اور یہ در حقيقت سپر طاقتوں كی باہمی لڑائی ہے اور یہ كہا جا سكتا ہے كہ آئندہ بين الاقوامی نظام كا ڈھانچہ اس مسئلے كے حلّ و فصل كی كيفیّت پر قائم ہو گا ۔
ايرانی پارليمنٹ اسپيكر كے بين الاقوامی امور میں مشير حسين شيخ الاسلام نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے ايران ، سعودی عرب ، مصر اور تركی كی شركت كے ساتھ شامی بحران كی راہ حل كے زير عنوان منعقدہ اجلاس كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ اجلاس اس امر كا ثبوت ہے كہ سعودی عرب اور تركی شامی مسئلے كے فوجی حل سے نااميد ہو كر اب اس مسئلے كا سياسی حل تلاش كرنے كے درپے ہیں ۔
1096441