شيخ رجب علی خياط نے اپنی زندگی كو قرآن كے سانچے میں ڈالا ہوا تھا:آيت اللہ ری شہری

IQNA

شيخ رجب علی خياط نے اپنی زندگی كو قرآن كے سانچے میں ڈالا ہوا تھا:آيت اللہ ری شہری

اجتماعی: آيت اللہ ری شہری نے كہا ہے كہ اہل معرفت وہ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی میں ہی حقائق قرآن كور درك كرتے ہیں اور اس كے ايك مصداق جناب رجب علی خياط تھے۔
خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نامور عارف جناب رجب علی خياط كی 51 ویں برسی كے موقع پر ايك سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ شيخ رجب علی خياط اپنے زمانے كے نامور عارف تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں حقائق قرآن كو درك كر ليا تھا۔
آيت اللہ ری شہری نے امام خمينیؒ كے اس بيان كا حوالہ ديا كہ اہل معرفت كے مقام كو كم سمجھنا جہالت پر مبنی ہے۔ چنانچہ ہمیں بھی اہل سير و سلوك كے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔
1096097