آج ايران میں ملك گير امريكہ ۔ صیہونزم مخالف ريلييوں كا انعقاد

IQNA

آج ايران میں ملك گير امريكہ ۔ صیہونزم مخالف ريلييوں كا انعقاد

سياسی گروپ : شورٰی تبليغات اسلامی نے پيغمبر اكرم (ص) كی توہين كے بعد ايك اعلامیہ صادر كر كے ايرانی ملت سے اپيل كی ہے كہ جمعۃ المبارك كو اپنے انقلابی مظاہروں میں اس گھٹيا اقدام كی مذمت كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شورٰی تبليغات اسلامی نے پيغمبر اكرم (ص) كی شان میں گستاخانہ فلم تيار كرنے پر كڑی نكتہ چينی كے ضمن میں پوری ايرانی قوم سے اپيل كی ہے كہ آج نماز جمعہ كے بعد اس نفرت انگيز اقدام كے خلاف ملك گير مظاہرے منعقد كریں ۔
اس اعلامیہ میں كہا گيا ہے : اس فلم سے نہ صرف یہ كہ پيغمبر اكرم (ص) كی توہين ہوئی ہے بلكہ اس سے انسانی كرامت ، عزت اور اخلاقيات بھی زير سوال آ گئے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع تہران میں منعقد ہو گا۔
1097511