ايرانی طلبہ كا سوئزر لينڈ سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ / لبیّك يا رسول اللہ كے فلك شگاف نعرے

IQNA

ايرانی طلبہ كا سوئزر لينڈ سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ / لبیّك يا رسول اللہ كے فلك شگاف نعرے

سياسی گروپ : طلبہ كی ايك بہت بڑی تعداد نے كل ۱۴ ستمبر بروز جمعرات سوئيس سفارت خانے كے سامنے مظاہرہ كيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ طلبہ اجتماع جو اسلام مخالف فلم پر احتجاج كر رہا تھا ، نے مردہ باد اسرائيل ، خامنہ ای كے فرمان پر جان بھی قربان ہے ، مردہ باد امريكہ ، ذلت كی زندگی نہیں چاہیے عزت كی موت قبول ہے ۔۔۔۔ كے نعرے لگائے ۔
اس طلبہ اجتماع میں بين الاقوامی مسائل كے ماہر علی اكبر نے كہا : ہم آج ديكھ رہے ہیں كہ یہ صدائے احتجاج پورے عالم اسلام سے بلند ہو رہی ہے اور آج اسلامی امت كسی طور پر بھی خاموشی اختيار نہیں كرے گی ۔
1097477