سياسی گروپ : آيت اللہ جنتی نے پيغمبر اكرم (ص) كی شان میں توہين آميز فلم كی ساخت كا ذكر كرتے ہوئے كہا : غرب اسلام پسندی اور لوگوں كے اسلام كی جانب رجحان كو اپنی آنكھوں سے ملاحظہ كر رہا ہے اور اس بات كی سعی كر رہا ہے كہ پيغمبر (ص) كی توہين كے ذريعے اس لہر كا مقابلہ كيا جائے ليكن اس طرح كے اقدامات سے خود انہی كو نقصان ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق شورٰی نگہبان كے سيكرٹری جنرل آيت اللہ احمد جنتی نے ۱۴ ستمبر بروز جمعۃ المبارك كو غير وابستہ ممالك كے سولہویں اجلاس كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ اجلاس دشمنی اور دھمكيوں كے باوجود كامل امن و امان كے ساتھ منعقد ہوا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ اجلاس انقلاب اسلامی كے دوران ايك معجزہ تھا كہ جو ايران میں وقوع پذير ہوا اور اس اجلاس كے ذريعے اسلامی جمہوریہ ايران كے حقائق دنيا بھر كے ۱۲۰ ممالك نے مشاہدہ كیے ۔
1097924