لاہور میں عورت كا اقدار اور حجاب كی اہميت كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

IQNA

لاہور میں عورت كا اقدار اور حجاب كی اہميت كے عنوان سے سيمينار كا انعقاد

فكر و نظر : پاكستان كے شہر لاہور میں ايك سيمينار كا انعقاد كيا گيا ہے جس كا عنوان عورت كا اقدار اور حجاب كی اہميت تھا ۔
پاكستان كے شہر لاہور میں ايك سميمنار كا انعقاد كيا گيا ہے جس میں عورت كی اقدار اور حجاب كی اہميت پر گفتگو كی گئی ہے اس سيمينار میں پاكستانی وزير اعظم راجہ پرويز اشرف كی اہلیہ نصرت پرويز اشرف ، جماعت اسلامی كی مذہبی اسكالر جناب راحيل قاضی اور معروف شيعہ مذہبی اسكالر جناب خانم طيبہ بخاری نے شركت كی ہے ۔ سيمينار كے آغاز میں وزير اعظم راجہ پرويز اشرف كی اہلیہ نے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حجاب عورت كی زينت ہے اور یہ عورت كے لیے بہترين محافظ ہے اس سيمينار كے شركاء نے كہا ہے كہ حجاب كے سلسلہ میں دنيا بھر كے ممالك میں آزادی ہونا چاہیے اور كسی كو زبردستی حجاب پر پابندی نہیں لگانا چاہیے ۔
1099974